Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : کمشنر اراضی ریکارڈ سینٹر قاسم بیلہ پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر قاسم بیلہ، دیہی مرکز مال بکھر آر بی کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر، دیہی مرکز مال پر سہولیات کا جائزہ لیا، شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات سنیں۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دیہی مرکز مال پر اراضی ریکارڈ کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

شہری اپنی دہلیز پر پراپرٹی ریکارڈ اور فرد ملکیت حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر، دیہی مراکز مال پر نئے بھرتی ہونے والے پٹواری بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

کمشنر نے سرکل انچارج کو لوگوں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیہی مرکز مال کو کمیونٹی سنٹرز کی طرز پر اپ گریڈ کررہے ہیں۔

شہریوں کی آگاہی کیلئے ملکیتی کاغزات کے حصول کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے بریفننگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button