Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کا ماہانہ اجلاس

Lبہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد حر غوری اور چیف آرگنائزر ملک ندیم عباس بوسن شعبہ سائیکالوجی میں منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل اور ان کے حل پر غور و فکر کیا گیا۔

جونیئر اور سینیئر کلرکس کی پروموشن میں رکاوٹ ڈالنے اور ٹیکنیکل سٹاف سکیل 1 تا 16 کے ملازمین کے ٹائم سکیل دلوانے میں عدم دلچسپی دکھانے پر ایمپلائز یونین کےمنفی کردار کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ سے سکیل 1 تا 4 میں سے سنیارٹی کی بنیاد پر کلرک بنانے، خاکروب صاحبان، مالی، بیلداران میں سے ھیڈ ، سیکورٹی سٹاف کو سکیل 5 دینے، لیبارٹری سٹاف کی جلد از جلد پروموشنز اور 25 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس فوری دینے کی استدعا کی گئی۔

مہر مرید عباس ہانسلہ نے زور دیا کہ أڈیٹرز، سٹور کیپر اور کمپیوٹر آپریٹرز کا ٹائم سکیل بحال کیا جائے۔

اس موقع پر رانا ساجد علی، ملک اخلاق منگانہ ، ملک وقار کھوکھر ، طلعت سہو، مہر شاہد وگڑ ، فیصل ایاز باجوہ، رانا علی کامران ، غلام عباس تھہیم ، مہر وحید سیال،عمران چاچک، مہر طارق ہراج، عمران کھوکھر، شیخ حسن سعید ملک عرفان چوہان، الطاف فوجی، ملک اسلم بوہنہ ،رفاق اعوان، اور دیگر ممبران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button