Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"جنسی و ذہنی ہراسانی سے نپٹنا اور قوانین کی آگہی” بارے ورکشاپ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی گیلانی لاء کالج ملتان میں ایک سمپوزیم منعقد کیاگیا جس کا عنوان "خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی و ذہنی ہراسانی سے نپٹنا٫ قوانین کی آگہی قانون بطور محافظ اور ان قوانین پر عمل درآمد ” تھا۔

اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے پولیس اور وومن ہراسمنٹ کے خلاف اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کا کردار ، جدید ٹیکنالوجی جیسے وومن سیفٹی اپلیکیشن پکار 15 کے بارے میں آگاہی، اور دیگر عوامل جو عورتوں کی ہراسانی کا سبب بنتے ہیں ان پر روشنی ڈالی ، اور طالبات سے خطاب کیا۔

اس سمپیوزیم میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول ، فیصل ڈی ایس اے ڈاکٹر راشدہ ، ڈی ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد بلال ، آر او طاہر محمود شریک تھے۔

پولیس کی جانب سے ایس پی گل گشت حسن انسپکٹر سعید سیال ایس ایچ او الپہ بھی موجود تھے۔

جنہوں نے طالبات کو یہ یقین دلایا کہ پنجاب پولیس ہر دم شانہ بشانہ آپکی حفاظت کے لیے موجود ہے۔اس موقعہ پر طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اساتذہ کرام میں ڈاکٹر راٹئو عمران حبیب ، ڈاکٹر سمزہ فاطمہ اور آرگنائزر ملک وقار احمدبھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button