Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے تمام سکولوں کے افسروں اور اساتذہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا

جنوبی پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اساتذہ اور افسروں کا اجلاس 5مارچ کو طلب کرلیا، جس کی صدارت سیکرٹری ایجوکیشن کریں گے۔
تمام اساتذہ اور افسر آن لائن اجلاس میں شرکت کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس سلسلے میں تمام سی ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی گئی ہے وہ اس آن لائن اجلاس میں اساتذہ کی سوفیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے، اور کوئی شخص سیکرٹری ایجوکشن کے خطاب سے پہلے سکول نہیں چھوڑے گا۔
آن لائن اجلاس کےلئے انٹرنیٹ کے متبادل ذرائع بھی تیار رکھے جائیں، جبکہ فیس بک آئی ڈی بھی شیئر کیا جائے ۔



















