قران کی بہتر تعلیم و تدریس کے لئے اساتذہ کا تقرر کیا جائے: پنجاب ٹیچر یونین

حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب، میاں طیب احمد بودلہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب، سید قیصر عباس بخاری، محمد خالد چوہدری، میاں محمد شفیق کمبوہ۔ پرویز اختر مہار، احسان محمود گوندل، میاں طارق سلطان گورایا، رانا دلشاد علی صدر پنجاب ٹیچرز یونین وہاڑی، اسلام نوید مرزا ،قمرمنیرمرالی، محمد اسلم وٹو، محمد انور جپہ سردار احسان خان لغاری، احمد شیر خان اور احسن رضا گوندل نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کی باقاعدہ تعلیم کو جس طرح بذریعہ ایکٹ قانونی طورپر نصاب کاحصہ بنا دیا گیا ہے ، اس کی بہتر تعلیم و تدریس کے لئے اساتذہ کا تقرر کیا جائے تاکہ قرآن پاک کی تعلیم سے بچوں کی اخلاقی،ذہنی اور روحانی تربیت کرنے میں مدد ملے۔
شرح خواندگی میں اضافے کیلئے ضروری ہے کہ اعلی تعلیم کے حامل اساتذہ کے مستقبل کو بہتر بنایا جائے، اس لیے ضروری ہے کہ پی ایس ٹی ،ای ایس ٹی اساتذہ کو سکیل 16 اور ایس ایس ٹی کوسکیل 17دیا جائے۔ تمام ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے۔
ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ پر 55 سال عمر کی ناجائز پابندی ختم کی جائے ۔
پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی وفاق کی طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس رننگ بیسک پر دیا جائے، اور موجودہ اضافہ 15 فیصد کا نوٹیفیکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو۔
پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے۔
اضلاع میں احساس حقوق و فرائض کانفرنسوں کے انعقاد کا مقصد بھی اساتذہ کے اندر فرائض کی ادائیگی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہےاس طرح تعلیمی عمل بھی خوشگوار ماحول میں بہتر ہوگا، اور اساتذہ کے مسائل بھی حل ہوں گے۔
اساتذہ کے حقوق کے حصول اور اساتذہ کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جاری مشن کو تقویت ملے گی، اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بیداری حقوق و فرائض کی اس تحریک کو بھرپور انداز سے کامیاب بنائیں۔



















