Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

بین المذاھب آہنگی، اتحادبین المسلمین اور رواداداری کے فروغ میں علماء کا کردار اہم ہے، جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے گزشتہ روز علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آ زاد نے کی، دیگر علماء کرام میں مولانا خضر حیات، میاں اجمل عباس، خالد شفقت بھٹہ شامل تھے ۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر بھی اس دوران موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے ، یہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے بین المذاہب ہم اہنگی، اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ میں علماء کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام اخوت بھائی چارے کا بھی درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام عوام الناس میں شعور کو اجاگر کریں کہ کسی واقعہ کی اطلاع پر بلا تحقیق فوری رد عمل کی بجائے متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

اس موقع پر مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے، مذہبی،بین المسالک رواداری اور مثبت رویوں کے فروغ کے لیے علماء کرام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button