Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خرم شہزاد اسلم نے بطور سیکریٹری ملتان بورڈ چارج سنبھال لیا

خرم شہزاد اسلم نے بطور سیکریٹری ملتان بورڈ چارج سنبھال لیا ۔

آ فیسران بورڈ ،صدر ایمپلائز ویلفئر ایسوسی ایشن ،ملک نثار احمد ،جنرل سیکرٹری ،شیخ عمران حسین نے ان کا استقبال کیا، اور پھول پیش کئے۔

بعد ازں سیکرٹری بورڈ نے چیئرمین بورڈ ،حافظ محمد قاسم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اور جائننگ رپورٹ پیش کی ۔

بعد ازاں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت آفیسرز میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں سیکریٹری بورڈ خرم شہزاد اسلم ،کنٹرولر امتحانات،محمد حامد سعید کے دیگر افسروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ بحیثیت انسان ہم سب برابر ہیں ،بورڈ کا ہر ملازم اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے ،ٹیم ورک اور میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں۔
ںپبلک کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آ ئیں ،جائز کام میں تاخیر آور کرپشن ناقابل برداشت ہے ،دفتر کے مفاد میں اچھی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کروں گا ۔ادارے کی عزت و وقار کیلئے کوشاں رہیں انسان کا کردار ہی انسان کی عزت کا باعث ہے ۔ملازمین کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میرا مشن ہے ۔

کنٹرولر امتحانات ، حامد سعید نے آئندہ سالانہ امتحانات (میٹرک و انٹرمیڈیٹ)2022ءکے انعقاد سے متعلق تیاری/انتظامات سے متعلق اسسٹنٹ کنٹرولر (انٹر)اور اسسٹنٹ کنٹرولر (کنڈکٹ) کی تیاری بارے بتایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button