Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جیلوں میں بھی شجرکاری مہم شروع کردی گئی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چودھری نے کہا ہے کہ سر سبز پاکستان کے سلسلہ میں ملتان ریجن کی جیلوں میں بھی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ جیلوں کے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے دعوت اسلامی کے قائدین آصف عطاری،فدا عطاری،وسیم عطاری کے ہمراہ اپنے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگاتے ہوئے کہی ۔

محسن رفیق چودھری نے کہا کہ درخت اور پودے قدرت کا انمول تحفہ اور آکسیجن پیدا کرنے ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔

ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کا ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنا ، اور اپنے ماحول کو خوشگوار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کی تمام جیلوں میں خصوصی طور پر شجر کاری کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب تک اس شجر کاری مہم میں شجاع آباد سب جیل، سنٹرل جیل ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں پانچ سو پودے لگائے جا چکے ہیں ۔

شجر کاری کی تقریب میں پودے لگانے کے بعد ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button