Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ کرنے کافیصلہ،ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے

حکومت کا پہلی بار صوبے کی سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کرنے کا فیصلہ، سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے 100 نمبرز مختص، تحقیقی کام اور عالمی درجہ بندی میں شمولیت کے بھی نمبرز دیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر بیسٹ یونیورسٹی کا ایوارڈ دے گی۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے میکانزم تیار کر لیا۔

سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے 100 نمبرز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹیوں کو 2010ء سے قبل اور بعد میں قائم شدہ یونیورسٹیوں کی کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا۔

یونیورسٹیوں کی درجہ بندی ریسرچ انوویشن، گورننس اینڈ مینجمنٹ کے نمبرز دیے جائیں گے۔

یونیورسٹیز سے شائع شدہ تحقیقی مقالہ جات، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنلائزیشن کے نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر سال بیسٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا ایوارڈ جاری کرے گا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت چلنے والی یونیورسٹیوں کو ایوارڈز کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button