Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

فیس بک کا پاکستانیوں کےلئے بڑا پیکج

پاکستان میں فیس بک نے مونیٹائزیشن شروع کردی اور صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس کو رجسٹر کرنے کا آپشن دے دیا ہے۔

اب پاکستانی صارفین بھی ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ فیس بک سے آمدنی حاصل کرنے کے اقدامات کے حوالے سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

اسی طرح متعدد ایڈمنز نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے پیجز کے لئے ان اسٹریم اشتہارات کی سہولت دیدی گئی ہے۔ اب اردو بھی ان زبانوں میں شامل ہوگئی ہے جن کی ویڈیوز کو مونیٹائز کیا جا سکے گا، جبکہ فیس بک نے پاکستانی بنک اکاؤنٹس کو بھی تسلیم کرلیا ہے ۔

سوشل پلیٹ فارم فیس بک کے مطابق اِن سٹریم ایڈز کے ذریعے ویڈیوز کی ابتدا اور درمیان میں ویڈیو اشتہارات اور تصاویر پر مبنی اشتہارات چلائے جاتے ہیں، اور مونیٹائزیشن کی سہولت ویڈیوز اور ایسے مواد کے لیے ہوتی ہے جس پر اشہارات دیے جا سکیں۔

مونیٹائزیشن کی سہولت حاصل کرنے والے پیجز کے ایڈمنز کو فیس بک یہ موقع دیتا ہے کہ وہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت بتائیں کہ وہ اپنے مواد میں اشتہار چلانا چاہتے ہیں یا نہیں، مثبت آپشن منتخب کرنے کے بعد فیس بک صارفین کو ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر اشتہارات دکھاتا ہے۔

وڈیوز کو مونیٹائز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پیج پر 10 ہزار فالورز ہوں، اور گزشتہ ساٹھ دنوں آپ کی ویڈیوز کو چھ لاکھ منٹس تک دیکھا گیا ہو۔

اس کے علاوہ آپ کے پیچ پر پانچ ایکٹو ویڈیوز کا ہونا بھی ضروری ہے۔

فیس بک کے علاوہ یوٹیوب اور گوگل اشتہارات اور مونیٹائزیشن یعنی مواد کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کے تحت مواد تیار کرنے والوں کو رقم فراہم کرتا ہے، جس سے پہلے ہی بیسیوں ہزاروں پاکستانی خطیر رقم کما رہے ہیں۔

تاہم اب فیس بک نے بھی پاکستانی صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button