ریجنل پولیس آفیسرجاوید اکبر ریاض کا دورہ انسداد تشدد برائے خواتین سنٹر

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے گزشتہ روز انسداد تشدد برائے خوتین سنٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید،منزہ منظور منیجر انسداد تشدد خواتین سنٹر،منیجر کرائسس سنٹر سائیکالو جسٹ اور انچارج درالامان جنوبی پنجاب اور پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر RPOکا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انسداد تشدد برائے خواتین سنٹر میں ایک ہی چھت کے نیچے متاثرہ خواتین کو تما م سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں، اور اس بارے میں عوام الناس کو آگاہے بھی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کے خواتین کو تحفظ دینے میں یہ سنٹر کلیدی کر دار ادا کر رہا ہے تاکہ متاثرہ خوتین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچائی جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ ہے جس کے تحت خواتین اپنے خلاف ہونے والی زیادتی،ظلم،تشدد بارے قانونی امداد اور داد رسی حاصل کر سکتی ہیں۔اس موقع پر منیجر منزہ منظور نے آر پی او کو انسداد
تشددبرائے خواتین بارے تفصیل سے بریف کیا، جس پر آرپی او نے سنٹر کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔



















