Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے ، سٹوڈنٹس کونسلوں کو فعال کرنے کی ہدایت

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے زیرو پیریڈ لگانے ، سٹوڈنٹس کونسلوں کو فعال کرنے کی ہدایت کردی ۔

گزشتہ روز فیس بک پر جنوبی پنجاب کے تمام اساتذہ سے ورچول خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے آپ کو بدلیں اور سکول کو بدلیں ، اگر کوئی مانیٹرنگ والا نہیں اور اپ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں تو یاد رکھیں ایک خدا کی ذات بھی جو اپنی مانیٹرنگ کررہی ہے۔

اس لئے اپنے کردار کو بہتر کریں، جو ذمے داری سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے پوری کریں ، بچوں کی خوبیوں کو اجاگر کریں ان کی خامیوں کی نشاندہی کرکے دور کریں اورا س کے مضمرات سے آگاہ کریں۔

ان کو احساس دلائیں کہ امتحانات کی تیاری بروقت کریں ان کو بتائیں کہ امتحانات کی ان کی زندگی میں کیا اہمیت رکھتے ہیں ۔

طلبا کو خواب دیکھائیں کہ آنے والی زندگی کو کس طرح حسین اور کامیاب بناسکتے ہیں ان کو محنت پر اکسائیں اور بتائیں کہ محنت ہی ان کو دنیا میں کامیاب انسان بناسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد میڑک اور نویں کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں تمام اساتذہ ان کلاسز پر فوکس رکھیں ، اس کےلئے موک ایکسرسائز کرائیں ٹیسٹ لیں تاکے ان کی تیاری مکمل ہوسکے ،اس کےلئے سکول کے اوقات کے بعد بھی پڑھایا جائے۔

زیرو پیریڈ لگانے سے والدین کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھے گا، بچوں کی صحت پر نظر رکھیں یہ بڑھنے کی عمر ہے اس لئے طلبا کو کھیل کی طرف بھی راغب کریں۔

ان کو قومی کھیل ہاکی کھلائیں ، شجرکاری کرائیں ان سے پودے لگائیں ۔

انہوں نے کہا کہ تما م سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے الیکشن ہوچکے ہیں، اس لئے ان کو اب فعال کیا جائے اس سے غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
طلبا کے ذوق وشوق میں اضافہ ہوگا، ہمیں امید کرتے ہیں کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button