Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ ،افسروں اورملازمین کی بس ہوگئی۔۔۔ آج احتجاج کااعلان

اے ایس اے کے جنرل سیکرٹری فرخ ارسلان صدیقی کی طرف سے جاری ہونےوالے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ
عرصہ دراز سے سے پورے پنجاب کی جامعات کے اساتذہ کرام اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز ڈسپیریٹی الاؤنس کے لئے سرگرداں ہیں، مگر حکومتی ایوانوں میں اب تک اسے خاص اہمیت نہیں دی گئی۔

بہر کیف طاقتور محکموں کے ملازمین و افسران کو یہ الاؤنس دیا جا چکا ہے، تاہم جامعات کے لیئے مختلف حیلے بہانوں سے اس معاملے کو بلا وجہ کی طوالت دی جا رہی ہے، جو اب برداشت کی حد سے باہر ہے۔

اب وقت آ چکا ہے کہ حکومت سے روائتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنا حق لیا جائے۔

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن بی زیڈ یو اس معاملے میں انتہائی حد تک جانے کا عزم رکھتی ہے۔

اس سلسلے میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی تینوں ایسوسی ایشنز ایک پیج پر ہیں۔ اس ضمن میں کل بروز پیر 7 مارچ 11:00 بجے دن ایڈمن بلاک کے سامنے میڈیا کی موجودگی میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا جس میں یونیورسٹی کی تینوں ایسوسی ایشنز اور تمام اساتذہ، افسران اور ملازمین شریک ہوں گے۔

تمام میڈیا نمائندگان سے التماس ہے کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی گونج حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے کل بروز پیر صبح 11:00 بجے ایڈمن بلاک کے سامنے مظاہرے کی کوریج کرتے ہوئے بی زیڈ یو اساتذہ، افسران اور ملازمین کے ساتھ اتفاق اور یگانگت ک ثبوت دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button