Breaking NewsEducationتازہ ترین
وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر منصور کنڈی کی ضیا محی الدین سے ملاقات

ملک کے مایہ ناز محقق، لکھاری، ادیب ضیاء محی الدین کے ساتھ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ملاقات کی۔
لاہور میں ضیاء محی الدین کی رہائش گاہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ان کے ساتھ ملاقات کی، اور کچھ لمحات ملک کے مایہ ناز ریسرچر ،ادیب ضیاء محی الدین کے ساتھ گزارے ۔
ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر نے ضیاء محی الدین کی گراں قدر خدمات کو بے حد سراہا، اور انہیں لیجنڈ قرار دیا۔
وائس چانسلر نے ضیاء محی الدین کی کتب کا مطالعہ و ذکر کیا ، اور انہیں اثاثہ قرار دیا ۔
ضیاء محی الدین نے بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کی آمد پر تعریفی کلمات ادا کیۓ ۔



















