Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی ختم

محکمہ سکولز نے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی ختم کردی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی،اساتذہ 14 مارچ سے 25 مارچ تک تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

طلاق یافتہ، باہمی تبادلوں،بیوہ، ترقی اور ڈسپوزل پر موجود اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔

درخواستیں 25 مارچ تک آن لائن وصول کی جا سکیں گے۔
28 مارچ سے 8 اپریل تک درخواستوں کی تصدیق کیجائے گی۔

12 اپریل کو اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تبادلوں کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کردیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button