Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین افسروں کا احتجاج، شہری خوار،گاڑیوں کی لمبی قطار

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین اور افسروں کیا احتجاج، بوسن روڈ بند ، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ، دو دن کی ڈیڈ لائن پر احتجاج دو دن کے لئے موخر کردیاگیا ۔

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ افسران اور ملازمین سراپا احتجاج، حکومت کے خلاف ڈسپیریٹی الاؤنس کے اجراء میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اساتذہ افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد ایڈمن بلاک کے باہر اکٹھی ہوئی ، جہاں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے مظاہرین سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ملتان آئےتھے ، اس وقت بھی اساتذہ افسران اور ملازمین ایسوسی ایشنز ڈسپیریٹی الاؤنس کے اجراء کیلئے احتجاج پر تھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی تھی، اور گورنر/چانسلر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ چند روز میں ڈسپیریٹی الاؤنس کا اجراء ہو جائے گا، تاہم آٹھ ماہ گزر گئے اور حکومت نے وعدہ خلافی کی اور اب تک تاخیری حربے آزمائے جا رہے ہیں۔

چنانچہ اب کوئی گنجائش نہیں بچتی کہ احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1 سے 19 تک کے اساتذہ افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ گریڈ 20 اور 21 کی اساتذہ اور افسران کیلئے بھی الاؤنس دیا جائے۔

اس کے بعد مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے مین گیٹ کے سامنے بوسن روڈ پر آگئے ، اور روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین، جنرل سیکریٹری رانا مدثر مشتاق نے مظاہرین سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ صرف بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے پنجاب کی جامعات کے اساتذہ افسران و ملازمین اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف محکمہ جات کو ڈسپیریٹی الاؤنس تنخواہوں میں شامل کیا جاچکا ہے۔

تاہم مقتدر حلقے جامعات کے اساتذہ افسران اور ملازمین کے لیے اس الاؤنس اجراء میں تاخیری حربے آزما رہے ہیں ، جس سے اساتذہ اور ملازمین میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ آٹھ ماہ قبل گورنر پنجاب نے ملتان آمد پر پر وعدہ کیا تھا جو ابھی تک وفا نہ ہوا تاہم اس دوران ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد بار یاد دہانی خطوط ارسال کیے گئے اور مختلف افسران بالا سے رابطہ بھی کیا گیا تاہم ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ وعدہ یہ کیا گیا تھا کہ الاؤنس کا اجراء یکم جون 2021 سے نافذ العمل ہوگا ، اور واجبات بھی ادا کیے جائیں گے۔

تاہم ایک نیا نوٹیفکیشن نکالا گیا ہے جس کے مطابق گورنر پنجاب کی حتمی منظوری کے بغیر الاؤنس کا اجراء نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور واجبات ادا کرنے سے بھی انکار کردیا گیا جو کہ کہ زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

اس موقع پر پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہنجاب کے دوسرے تمام شہروں میں بھی اساتذہ افسران اور ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ اس وقت تک مظاہرین ٹس سے مس نہیں ہونگے جب تک ڈیڈ لائن کے ساتھ یقین دہانی نہ کرائی جائے۔

پنجاب کی بیورو کریسی اور طاقتور محکموں کے ملازمین و افسران کو نہ صرف 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جا رہا ہے، بلکہ ایک نیا 15 فیصد الاؤنس کا اجراء بھی کیا گیا ہے جبکہ جامعات کے لیئے مختلف حیلے بہانوں سے اس معاملے کو بلا وجہ کی طوالت دی جا رہی ہے جو اب برداشت کی حد سے باہر ہے۔

اب وقت آ چکا ہے کہ حکومت سے روائتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنا حق لیا جائے۔

احتجاج کی وجہ سے بوسن روڑ پر ٹریفک کی بلاک ہوگئی گاڑیوں کی سیداں والا بائی پاس تک قطاریں لگ گئیں ، جس کا اثر نواب روڑ پر بھی پڑا اور ٹریفک بلاک رہی ، جس پر پولیس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے افسران نے مظاہرین رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم شروعات میں وہ مظاہرین کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ بالآخر طویل مذاکرات کے بعد دو دن کی ڈیڈ لائن کے ساتھ معاملات تہہ پائے۔

دو دن کے اندر ڈسپیریٹی الاؤنس کا اجراء کرنے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اگر دو دن کے اندر کے الاؤنس کے اجرا کے سلسلے میں پیش رفت نہ ہوئی تو 9 مارچ (بروز بدھ) کو ایک بار پھر مظاہرہ کیا جائے گا جو کہ اس سے بڑے پیمانے پر ہو گا۔

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی حلقے اس سلسلے میں الاؤنس کیلئے عملی پیشرفت کریں تاکہ جامعات کی احساس محرومی کو دور کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button