Breaking NewsEducationتازہ ترین
مفت میں دی گئی کتابوں کی بے قدری کتابیں دکانوں پر بکنے لگیں

سرکاری سکول میں مفت دی جانے والی کتابیں بس اسٹاپ پر فروخت ہونے لگیں ، تین کتابوں کا سیٹ 140 سے 160 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
مذکورہ کتابیں سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت دی جاتی ہیں ۔
والدین نے ” ناٹ فار سیل” کتابیں فروخت کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے ، اور وزیر اعلی پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے سرکاری کتابیں فروخت کرنے کی قطاء اجازت نہیں ، سرکاری کتابیں بیچنے کے معاملہ کی مکمل جانچ پڑتال کیجائے گی۔
مفت کتابیں حکومت کی ملکیت ہیں، سکینڈ ہینڈ بھی بیچی نہیں جاسکتی۔



















