Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

یوکرین تنازع: یورپی یونین کے صدر کی وزیر اعظم کو کال

یوکرین تنازع پر یورپی یونین کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو کال کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھیں آج پیر کو یورپی یونین کے صدر چارلس میشل کی کال آئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ صدر ای یو نے درخواست کی کہ روس، یوکرین تنازع پر پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ یورپی یونین کے صدر سے آج یوکرین کی صورت حال پر بات ہوئی، میں نے ان سے روس یوکرین جنگ پر تشویش کا اظہار کیا، اور انھیں جنگ سے ترقی پذیر ملکوں پر منفی اثرات کا بتایا۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ انھوں نے فوجی جنگ بندی، تناؤ میں کمی، اور روس یوکرین تنازع ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی سے حل کرنے پر زور دیا، ای یو صدر نے بھی اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ملک امن کی کوششوں میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی رابطوں کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان روس یوکرین معاملے پر عملی اقدامات کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button