Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی تاج پوشی

مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اور نامور سماجی رہنما میاں جاوید قریشی کی خصوصی ملاقات ، میاں جاوید قریشی کی جانب سے شاندار دینی ، مذہبی و ملی خدمات پر مفتی منیب الرحمن کی تاج پوشی کی گئی ۔

اس موقع پر جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلی و عالمی شہرت یافتہ خطیب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی ، نامور عالم دین علامہ قاری غلام شبیر سواگی ، شفقت رحمان ،اسامہ یوسف قادری ، ارسلان گولڈ اور سلطان محمود ملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

میاں جاوید قریشی نے مفتی اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کا اہم اثاثہ ہیں ۔

ان کا علم و فکر اور اصلاحی و تحقیقی کاوشیں اپنی مثال آپ ہیں ۔ ایسی عظیم شخصیت کی تاجپوشی ڈی ایف اے کے لیے باعث اعزاز ہے ۔

مفتی منیب الرحمن کو مدینتہ الاولیاء آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید بھی کہتے ہیں ۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا، اور میاں جاوید قریشی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور صاحب قرآن سے دوری ہمارے تمام تر مسائل کی بنیادی وجہ ہے ۔
اصلاح احوال کے لئے نسل نو کو قرآن و سنت سے جوڑ کر رکھنا ہوگا ۔
نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ وہ دینی و عصری علوم کی یکجائی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ۔

موجودہ دور میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سماجی خدمات کو بطور مشن اپنانے والے معاشرے کا حسن ہیں ۔

اس ضمن میں ڈی ایف اے اور خاص طور پر اس کے روح رواں میاں جاوید قریشی کا کردار نمایاں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button