خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ممتاز آباد میں تقریب

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پر گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ممتاز آباد میں تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ہیڈ مسڑیس مسز شمائلہ بشیر نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے وہ کسی مذہب نے نہیں دئیے وراثت سمیت ماں کے پاؤں میں جنت دیکر کر ماں کی عظمت کو بلند کر دیا ۔
بہن بیٹی کو رحمت قرار دے کر انکی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم دین اسلام کے بتائے رہنما اصولوں پر عمل کریں تو حقوق کی بات نہیں کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں خواتین کو اہمیت دی جا تی ہے، اور ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم ماؤں بہنوں بیٹیوں کو حقوق دیں اور ان کے حقوق سلب نہ کریں ، جنہیں اسلام نے حقوق دے دئیے تو ہم نہ دے کر اپنے لیے مسائل نہ کھڑے کریں۔
خواتین معاشرے کا حساس طبقہ ہیں انہیں حدود میں رہتے ہوئے حقوق دینے سے معاشرے میں بہتری آئے گی اور مسائل میں کمی ہوگی۔
اس موقع پر مس معصومہ بتول. مس گل بی بی. مس نادیہ مظفر. مس عزرا رشید اور مس کلثوم صدیق نے بھی خطاب کیا تقریب میں طالبات نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا روپ دھارا، اور ملکی ترقی میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
طالبات زہرا خان. زیبا خان.. عالشہ علی. قراۂ العین زاہد. آمنہ عمران. بشری وسیم. مریم وسیم. ابیزہ. اور دیگر نے ٹیبلو پیش کیے۔



















