Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن نے بھی مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج کا اعلان کردیا

پنجاب لیب انٹنڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم کمبوہ کی طرف سے جاری ہونےو الے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ لیب اٹینڈنٹ کی بھرتی میڑک سائنس کے ساتھ ہوئی تھی ، مگراس کو سکیل ایک دیا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کی دوسری پوسٹیں اپ گریڈ کردی گئیں۔

اب سوئیپر اور مالی کو بھی سکیل چار دیا جاتا ہے مگر تاحال لیب اٹینڈنٹس پریشانی کا شکار ہیں۔

ان کی درخواستیں ہرسطح ردی کی ٹوکر ی میں ڈال دی جاتی ہیں، مگر اب ہمیں احتجا ج پر مجبور کردیا گیا ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کو تعلیمی قابلیت کے مطابق سکیل 11 میں اپ گریڈ کیا جائے ، لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کا الگ سے سروس رولز سروس سٹرکچربنایا جائے۔

پنجاب بھر میں تمام سائنس لیبارٹریز کو فنکشنل کیا جائے ۔

اگر ہمار ے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 24 مارچ کو لاہور میں دھرنا دیاجائے گا، جس کی ذمے داری تعلیم حکام پر ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button