Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : تین روزہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس گالا کا انعقاد

ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام تین روزہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شرکت کرکے سپورٹس گالاکو چار چاند لگائے۔
سپورٹس کا آغاز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے وائس چانسلر کو ایک بال کرواکر کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ہماری زندگی میں چست و توانا رہنے کے لیے ضروری ہے۔
سپورٹس گالا میں طلباء کی جانب سے کھانے پینے اور دیگر قسم کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
پنڈال میں کلاسز نے مختلف قسم کے اور شاندار پنڈال میں انٹری کی، اور تمام کلاسز نے اپنے ہائوس کو نہایت خوبصورت انداز سے سجایا۔
چیئرمین ڈاکٹر مقرب اکبر نے تمام ہاؤس کا دورہ کیا۔



















