Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل سیونگز کے زیراہتمام این ایس لیگ کا آج آغاز ، ملتان میزبانی کیلئے تیار

چیف آرگنائزراین ایس لیگ و ریجنل ڈائریکٹر ملتان ریجن ارسلان اسلم ملک کے مطابق زواری سٹیڈیم پر شیڈول تین روزہ لیگ میں میزبان ملتان سمیت ملک بھر سے 14ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اولیائے کرام کی سرزمین ملتان ملک بھر سے انیوالے دو سو سے زائد کرکٹرز آفیشلز اور نیشنل سیونگز کے اعلی افسران کی میزبانی کیلئے تیار یے۔

ایونٹ کی کامیابی کیلئے ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور سکندر بخت سمیت کھیلوں اور شوبز کی مختلف اہم شخصیات نے گڈلک پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کردیئے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ انہیں بیحد خوشی ہورہی ہے کہ ملتان قومی سطح کی این ایس لیگ 6 کی میزبانی کر رہا ہے، میں کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔

ملتان والے کرکٹ لوور ہیں ۔میری کوشش ہوگی کہ اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے میں ملتان کا خصوصی طور پر چکر لگائوں ۔

سابق قومی کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین وسیم باری ۔ٹیسٹ کرکٹرزاقبال قاسم۔ توصیف احمد۔سکندر بخت۔ خرم منظور۔عابد علی۔انٹرنیشنل کرکٹرز صہیب مقصود۔بازید خان۔رومان رئیس۔اولمپئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب۔شجاع الدین تمغہ امتیاز۔ائی سی سی ایلیٹ امپائرز علیم ڈار۔شوذب رضا۔احسن رضا۔

رچرڈ النگورتھ۔ماییکل گوف نے کہا کہ ملتان کی میزبانی میں ہونیوالی این ایس لیگ 6 کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

شوبز کی نامور شخصیات زیبا بختیار۔خالد بٹ۔نومان اعجاز۔سخاوت ناز۔مدیحہ افتخار۔انجم حبیب۔وقاص علی اور سفیان شیخ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار میں این ایس لیگ 6 کا انعقاد خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

دریں اثناء این ایس لیگ 6کے چیف آرگنائزر ارسلان اسلم ملک ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان نے بتایا کہ ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اور ملک بھر سے ٹیمیں آج 9مارچ کو ملتان پہنچ جائیں گی، ٹیموں کے قیام و طعام کے لیئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

زواری سٹیڈیم پر تین روزہ ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 45میچز کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button