Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان 13برس کے بعد آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز کرکٹ چیمپئن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

زکریا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف کراچی کو کراچی کے میدان پر سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 7رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں زکریا یونیورسٹی کی اوپننگ جوڑی رضوان اقبال(66رنز)اور ساز الدین(53رنز)نے اپنی بہترین انفرادی نصف سنچریوں کی بدولت اپنی ٹیم کیلئے پورے سو رنز کی سنچری پارٹنر شپ مکمل کی۔

معیز بھٹی نے 22اور شاہ نواز نے 23رنز بناکر مجموعی سکور کو 190کے ہندسہ تک پہنچایا، بعد میں کراچی کے بڑھتے ہوئے قدموں کو معیز بھٹی (3وکٹیں).شاہ نواز (2وکتیں).محمد ناصر (2وکٹیں) اور ارسلان مجید(ایک آؤٹ)کی موقع محل کی مناسبت سے وکٹیں گراتی ہوئی بائولنگ نے یونیورسٹی آف کراچی کے قدموں میں شکست کی بیڑیاں ڈال دیں، اور کراچی یونیورسٹی کی اننگز کو 183رنز تک محدود کرتے ہوئے اپنی ٹیم زکریا یونیورسٹی کیلئے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔

سیمی فائنل میں آج 10مارچ کو زکریا یونیورسٹی کا مقابلہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ساتھ ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button