Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ۔ مزید دو میچوں کا فیصلہ

سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پی سی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 157رنز بنائے۔
راوٴ عرفان۔ 43۔شعیب علیم۔ 22۔علی ثقلین کی طرف سے نثارالحق نے 4سجاد حسین نے 2کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
بعد میں علی ثقلین کلب نے چھ وکٹوں کےنقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ علی فاروق 61۔عدنان 34۔رنز بناے ۔

پی سی کلب کی طرف شعیب علیم اور عمران نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔
نثارالحق مین آف دی میچ تھے۔

دوسرے میچ میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔

عبدالرحمن مزمل۔ 125۔ناٹ آوٴٹ ۔عدنان خان۔ 61۔رنز بنائے۔ ملک الیون کی طرف سے ریاض ملک۔ دو۔ خیراللٰلہ اور صدام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملک کرکٹ کلب 120 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ ارشد بلوچ نے 38۔جبکہ ریاض ملک نے 18رنز بنائے۔ اولین سپورٹس کی طرف سے اکرم خان نے پانچ جبکہ فراز خان نےچار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مین آف دی میچ عبدالرحمن مزمل تھے۔ محمد الیاس پیرو اور طارق محمود ایمپائرز محمد وسیم سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button