Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، 8 افراد زخمی

پولیس نے جان بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کرکے کاروائی شروع کر دی ہے

ملتان : پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق محمد پور گھوٹہ میں چند دکانوں کی ملکیت کو لے کر مجید کھوکھر اور ریاض کھر کے مابین تنازع چل رہا تھا ۔

گزشتہ روز ریاض کھوکھر ساتھیوں کے ہمراہ مجید کھوکھر کے گھر بات چیت کے لئے آیا جہاں تلخ کلامی ہونے پر ریاض وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 35 سالہ اشفاق موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ تنویر،اعجاز،اقبال،سراج،اظہر اور نواز زخمی ہوئے، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول اشفاق اپنے سسرال آیا ہوا تھا۔ اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر بمشکل مظاہرین کو سنبھالا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کیا ۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات لینے کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تھانہ قطب پور کے علاقہ محمد پور گھوٹہ میں زمینی جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے قتل اور 8 افراد کے زخمی ہونے کے معاملے میں پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس میں ایک سیاسی شخصیت کے بیٹے اور بھتیجے بھی شامل ہیں، مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم ریاض کھر کے دو بھتیجوں کے علاوہ ایک سیاسی شخصیت کے بیٹوں اور بھتیجوں سمیت کل 8 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ایس پی کینٹ ملتان کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد سے تفتیش جا ری ہے اور مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button