پنجاب ٹیچر یونین نے ملک عبدالغفار کی موت کی ذمے داری محکمہ سکولز پر عائد کردی

رانا عبدالقیوم مرکزی سینئیر نائب صدر نے سیکرٹری ایجوکیشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملک عبدالغفار گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ربنواز میں بطور ہیڈماسٹر اپنے فراہض سر انجام دے رہا تھے۔
مذکورہ سکول کے کمپیوٹر سائنس کےٹیچر زین العابدین کو آرڈر نمبر 985 کے تحت گورنمنٹ ایکسیلینٹ لیبارٹری ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چونگی نمبر 6 عارضی طور پر تعنیات کیا ہوا تھا۔عبدالغفار مرحوم نے سی ای او ایجوکیشن کو اس بارے آگاہ کیا۔
بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہاہے ۔
معلم کو اپنی اصل تعنیاتی پر بھیجا جائے، جس پر پرنسیپل گورنمنٹ ہائی سکول ٹاٹے پور رانا محمد اکرم نے عبدالغفار کو دھمکی آمیز فون کیا، اور انکوائری لگواکر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروئی کروانے کا کہا، اور پھر ڈی پی آئی سیکنڈری کی دھمکی دی۔
اسی روز ڈی پی آی آفس انکوائری کےحوالے عبدالغفار کو کسی کلرک نے فون کیا۔
ان دھمکی آمیز کالز سے ان کا بلڈ پریشر شوٹ کر گیا اور وہنشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ملک عبدالغفار پنجاب ٹیچرز یونین ملتان کا ضلعی صدر بھی تھے۔
اگر یونین کے صدر کے ساتھ یہ واقع پیش آگیا ہے تو عام ٹیچر کا کیا حال ہوگا۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروا کر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروئی عمل میں لای جائے، ورنہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے ساتھ ناانصافیوں افسر شاہی کے خلاف احتحاج کرنے پر مجبور ہو جائیگی ۔


















