Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں سپورٹس گالا

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کا انتظام کیاگیا ، جس میں طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی، طلبہ نے غیرنصابی سرگرمیوں میں پرجوش حصہ لیا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی کے طلبہ کے سٹالز کا معائنہ کیا، اور خوش گوار انداز میں ان کی محنت کو سراہا۔

بعد ازاں سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ وہ جامعہ میں انصاف قائم کرنے کے لیے پرجوش ہیں ۔

وائس چانسلر نے سپورٹس گالا کو یونیورسٹی سطح پر پہلی پوزیشن دی اور انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اس کاوش کو سراہا۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے اپنے خطاب میں طلبہ کی اس سرگرمی کو سراہا او ر کہا کہ مستقبل میں ایسی سرگرمیو ں کا انتظام کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں فورتھ سمسٹر نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور پہلی پوزیشن کی حق دار ٹھہری ہے۔

سپورٹس گالا میں اساتذہ نے بھی طلبہ کے اس عمل کو سراہا اور ان کے ساتھ اس میدان میں سرگرم نظر آئے۔

سپورٹس گالا میں ڈین آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر ثمینہ جاوید ، ڈاکٹر میمونہ امیر ، ڈاکٹر در شہوار ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر احسن سعید اور، فرخ ارسلان صدیقی اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button