ایمرسن یونیورسٹی سالانہ سپورٹس گالا کےلئے تیاریاں شروع

وائس چانسلر ایمرسن یوینورسٹی ملتان کی ہدایات کے مطابق ” ایمرسن یونیورسٹی سالانہ سپورٹس گالا "” سے متعلق ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی اور ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ کی صدارت میں شعُبہ اُردو میں میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس میں تمام شعُبہ جات کے صدور/ کوآرڈینیٹرز شامل ہوئے، اور سالانہ سپورٹس گالا سے متعلق مختلف کھیلوں ،ملکی تہذیب وثقافت کی عکاسی اور دیگر امور پر مشاورت کے بعد طے پایا کہ مارچ کے آخری ہفتہ میں ” ایمرسن سالانہ سپورٹس ویک ” کے طور پر منایا جائے گا۔
تمام شعُبہ جات کے صدور / کوآراڈینیٹرز اس ” ایمرسن سالانہ سپورٹس ویک ” کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور طریقے سےاپنے اپنے شعُبہ جات کے طلباء و طالبات کو ” ایمرسن سالانہ سپورٹس گالا ویک ” میں اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق مختلف کھیلوں میں حصہ لینے اور اس کے فوائد و اہمیت سے آگاہ کریں گے، اور اس میں بھر پور طریقے سے شامل ہو کر کامیاب بنائیں۔




















