سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کے موضوع پر دو روزہ بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کے موضوع پر دو روزہ بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔
انٹرنیشنل کانفرنس کے مہمان اعزاز مصر سے ڈاکٹر فاطمہ مصطفیٰ اور برطانیہ سے ڈاکٹر سید فاروق شاہ تھے۔ جبکہ کانفرنس میں 11سے ذائد ممالک کے سائنسدانوں نے آن لائن شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط طریقہ انسداد پر عمل کر کے ملکی پیداوار اور معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
مزید کہا کہ پیسٹ اور بیماریوں کی ماڈلنگ زراعت میں وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے ذریعے کسان بر وقت آگاہی حاصل کر کے اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں جدید تحقیق اور اس سے ملنے والی کامیابیاں پاکستانی معیشت کیلئے خوش آئند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپاس میں مربوط ٹیکنالوجی پر عمل درامد کی وجہ سے گذشتہ سال پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پھل کی مکھی کا پروٹین پھندا اور عرق نباتات پر تحقیق جاری ہے۔
ڈاکٹر سید فاروق شاہ نے مشینی زہانت پر جدید تحقیق سے آگاہ کیا اور تھرپس کے کنٹرول پر تفصیلی پریزنیٹیشن دی۔ ڈاکٹر فاطمہ مصطفیٰ نے کھجور کی ویول پر اپنی تحقیق بارے پریزنٹیشن دی۔غلام فرید نے رائز اے جی کی طرف سے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ تحقیق جاری رکھنے کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس ساوتھ پنجاب امتیاز ورائچ نے زراعت میں جدت کے عملی اقدامات اور اس میں ساؤتھ پنجاب سیکٹریٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے زرعی جامعہ کے سائنسدانو ں اور غیر ملکی سائنسدانوں کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر انصر نعیم اللہ، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر مدثر علی، ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر حسن رضا، ڈاکٹر عابد محمود، حافظہ طاہرہ گُل، ڈاکٹر فواد احمد، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر محمکم حماد سمیت ملکی، غیر ملکی سائنسدانوں اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















