Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

واسا تنصیبات کے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور واسا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری محکمے واسا کے 13 کروڑ 69 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ، سرکاری محکموں سے بقایاجات کی وصولی کے لئے ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔

نادہندہ سرکاری محکموں میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ریلوے، محکمہ آبپاشی ، ایجوکیشن بورڈ، چناب کالونی، سنٹرل جیل، ڈسٹرکٹ جیل، اے ڈی ایل جی آفس، ریسکیو 1122، وو من یونیورسٹی ،وائس چانسلر نشتر، نشتر کالونی، ہاسٹلز، سول لائن کالج، این ایف سی انسیٹیوٹ، سوشل ویلفیئر کمپلیکس، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، محکمہ بلڈنگ، ضلع کونسل، مارکیٹ کمیٹی،پولہس لائن ٹریننگ کالج جنرل بس اسٹینڈ ، ضلع کچہری، نیچرل گیس پاور سٹیشن، کالونی، سپورٹس کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، گرڈ اسٹیشن وہاڑی روڈ، سول ورکس واپڈا کالونی سمیت تمام شہر کے تمام پارکس ودیگر نادہندگان میں شامل ہیں۔

ایم ڈی واسا قیصر رضا نے شعبہ ریکوری کو بقایاجات کی وصولی کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے واسا صارفین بقایاجات کی ادائیگی میں تعاون کریں، واسا شدید مالی بحران کا شکار ہے 2004 ٹیرف نہ بڑھنے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button