ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری قائم

ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری قائم کر دی گئی ، ڈپٹی اسپیکر جنرل ملتان ریجن ملتان محسن رفیق چودھری نے لائبریری کا افتتاح کیا ۔
تقریب میں شعرا اور ادیبوں نے شرکت کی ، جن میں اعجاز الحسن چوہان، ڈاکٹر انوار احمد،پروفیسر انور جمال، پروفیسر عامر فہیم، قمر رضا شہزاد، پروفیسر نسیم شاہد، رضی الدین رضی، انجینیئر عبدالحکیم ملک، شاکر حسین شاکر،شاہد راحیل خان، سید زاہد حسین گردیزی ۔ سچاد جہانیہ، اشعر حسن کامران، جہانزیب دھرالہ،ضمیر قریشی ،میاں نور اللہ الحق جھنڈیر، عامر شہزاد صدیقی، ارشد بخاری(ملتان ٹی ہاؤس)، خواجہ آصف صدیقی، ندیم رحمان ملک، اسرار چوہدری،امجد فاروق ڈاھا، قیصر عباس صابر، رانا کاشف راجپوت، پروفیسر علی ،ناصر محمود شیخ، عبدالحسن شاھی، چوہدری شریف ظفر، چوہدری اظہر اقبال، عاصم عزیز ریواڑی والے، نوازش علی ندیم ، پروفیسر فیض بخش، ملک بابر فیروز، شیراز شفیع شامل تھے ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات محسن رفیق چودھری نے کہا کہ محکمہ جیل نے قیدیوں حوالاتیوں کے لئے ھمیشہ بہتر سہولیات اور ان کی فلاح کے کاموں کو فروغ دیا ہے، اور قیدیوں کی اچھی تربیت کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل کی طرح دیگر جیلوں میں بھی ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ لائبریریاں قائم کریں گے ، تاکہ یہاں آنے والے قیدی اپنے علم میں اضافہ کریں اور معاشرے کے لئے کار آمد ثابت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں نہ صرف مختلف ہنر قیدیوں کو سکھائے جاتے ہیں، بلکہ پڑھے لکھے قیدیوں کی علم تشنگی دور کرنے کا بھی بندوبست ہے تاکہ قیدی اپنی آئندہ زندگی جرم کی دنیا سے دور رہ کر باعزت روزگار سے گزار سکیں۔


















