Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جانوروں میں وبائی امراض سے بچاو کی ویکسی نیشن

ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر جانوروں میں وبائی امراض سے بچاو کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گھر گھر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں مصروف ہیں۔

اس حوالے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ بڑے جانوروں کو گل گھوٹو سے بچاو کے ٹیکے جبکہ بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کی بیماریوں اور پرندوں میں رانی کھیت جیسے وبائی امراض سے بچاو کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل سٹی اور صدر میں 5 لاکھ بڑے جانوروں،2 لاکھ86 ہزار بکریوں اور5 لاکھ دیسی مرغیوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔اور ابتک ڈیڑھ لاکھ بڑے جانوروں،50 ہزار بکریوں اور2 لاکھ مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 30 جون تک ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ڈاکٹر شہزاد علی نے بتایا کہ کسان حضرات اپنے قیمتی جانوروں کی ویکسی نیشن کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں سے تعاون کریں۔کسان اپنے قریبی ویٹرنری ہسپتالوں سے بھی جانوروں کی ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button