Breaking NewsEducationتازہ ترین
بجٹ 2021-22 کی تفصیل جمع نہ کرانے والے سکولوں کو حتمی وارننگ جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ سکولز ملتان نے بجٹ 2021-22کی تفصیل جمع نہ کرانے والے سکولوں کو حتمی وارننگ جاری کردی ۔
اس سلسلے میں ڈی ای او سکینڈری شیخ رفیق کی طر ف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام ہائی ، ہائرسکینڈریز سکولوں کو ایک ماہ قبل بجٹ 2021-22 کی کاپی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر تاحال ان ہدایات پر عمل نہیں کیاگیا ۔
ایک بار پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ دو روز میں بجٹ کی تفصیل جمع کرائی جائے، عدم تعاون کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

















