Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یوای ٹی ملتان کو لاہور کے برابر کی یونیورسٹی بنائیں گے

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان و لاہور وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرورنے کہاکہ یو ای ٹی ملتان کو لاہور کے برابرکی یونیورسٹی بنائیں گے۔

جنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات میں ٹیلٹ کی کوئی کمی نہیں ، انہیں یوای ٹی میں نکھاراجاتاہے تاکہ وہ اپنے ٹیلٹ کامظاہرہ عملی زندگی میں کرسکیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان آمد پر کیا، انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے مجھ پراعتماد کیا کہ یوای ٹی ملتان کاچارج بھی سونپ دیا، اپنے تجربہ سے یوای ٹی ملتان کوبھی بہتری کی جانب لے جائیں گے۔

بعدازاں انہوں نے طلباءو طالبات کے مسائل سنیں، اور انہیں فوری حل کرانے کی یقین دہائی کرائی اور خوشخبری سنائی کہ انشاءاللہ اسی سال دسمبرسے پہلے یوای ٹی لاڑ میں منتقل ہونگے، جس کے بعد طلباءو طالبات کے 99فیصد مسائل حل ہونگے ۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر عاصم سمیت دیگرہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button