Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ : پاک الیون اور اولین سپورٹس نے اپنے میچ جیت لیے

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ہہلے میچ میں پاک الیون نے پہلے کھیلتے ہوِے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔
عبدالمنان۔88.عبدالرحمن افضل۔44رنز بنائے۔
مرالی کلب کی طرف سے عامر پرنس نےدو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔
بعد میں کھیلتے ہوئے مرالی کلب نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 182رنز بناسکی۔
افضل۔48.نوید نے 40رنز بنائے۔محمدعباس نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ارشاد سونی ، کاشف شفیق ایمپائرز ، بلال حنیف سکورر تھے۔

دوسرے میچ میں اولین سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے عزیر ممتاز کے 105۔مرزا عبدالرحمٰن کے 34رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے۔
غالب جمخانہ کی طرف سے احمد علی منظور نے دو جبکہ سہیل۔ فرحان علی۔ وسیم۔ اور اویس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے غالب جمخانہ سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 147رنز بناسکی۔
سلطان خان۔ 47۔ندیم بلوچ ۔32۔وسیم اکرم نے 21رنز بنائے۔ اولین سپورٹس کی طرف سے عذیر ممتاز۔ شاہد بشیر اور اکرم خان نے دو۔ دو وکٹ حاصل کیں۔

طارق محمود محمد مرسلین ایمپائرز جنید آصف سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button