Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

"پنجاب ہمارا مان اوچا شملہ پنجاب دا” کلچر ڈے 14 مارچ کو منایا جائے گا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے "پنجاب ہمارا مان اوچا شملہ پنجاب دا” سلوگن کے تحت ضلع بھر میں 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا۔

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام، گھڑ ڈانس،ڈھول جھومر سمیت مختلف ایونٹس ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کلچر ڈے کے موقع پر سوہنے پنجاب کے کلچر اور روایات کو اجاگر کیا جائے گا ، جبکہ آرٹس کونسل،تعلیمی اداروں اور پارکس میں پنجاب کی روایات کو مخلتف پروگرامز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور اہکار پنجاب کی روایات پر مبنی لباس زیب تن کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ضلعی محکموں کو انتظامات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button