عثمان خواجہ کی سنچری، آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنالیے

کراچی ٹیسٹ کے میچ پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنالیے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان 251 رنز بنالیے۔
عثمان خواجہ نے شاندار سنچری اسکور کی ، وہ 127 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ 72 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 1998 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا نے کسی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی پوری کوشش ہوگی کہ بڑا اسکور ترتیب دیں۔
کراچی ٹیسٹ میں ڈبییو کرنے والے لیگ اسپنر سمپسن سے متعلق پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسکواڈ کے اردگرد رہے، اب اس کی حوصلہ افزائی کا وقت آگیا ہے۔


















