Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بنانے، اپوزیشن رہنماؤں سے مل کر پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان مطمئن ہیں، اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت کی طاقت دکھانے کیلیے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں بڑے جلسے کا ٹاکس دیدیا ہے۔

وزیراعظم کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے تمام اقدامات کو ملک کی معاشی ترقی روکنے کی سازش قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو وارننگ دے چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button