Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں انتظامیہ ناکام ہوگئی :شہری حقوق کونسل

ملتان پولیس و ضلعی انتظامیہ نے اہلیانِ ملتان کو راہزنوں ، ڈکیتوں اور لٹیروں کے سپرد کررکھا ہے۔
دن کا اجالا ہو یا رات کا اندھیرا، شہری کسی بھی وقت لوٹ مار سے محفوظ نہیں۔
اس ضمن میں جہاں محکمہ پولیس کی کارکردگی زیرو ہے وہاں ضلعی انتظامیہ بھی اپنی نااہلیت ثابت کرنے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔

سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے سبب شہر کا نوے فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے ۔ شہر کی اہم شاہراوں و رہائشی علاقوں میں روشنی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے سرِ شام ہی لٹیرے شہر پر قابض نظر آتے ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور شہریوں کو راہزنوں ، ڈکیتوں اور لٹیروں سے مستقل نجات دلانے کے لئے اپنی اپنی سطح سمیت مشترکہ طور پر بھی حکمت عملی اختیار کریں۔

ان خیالات کا اظہار شہری حقوق کونسل ملتان کی جانب سے عہدیداران معظم کامران خان بابر ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ اور عرفان الحق حقانی ، ملک فیض رسول رجوانہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سماجی رہنماؤں نے کہا کہ ایک جانب جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی باتیں جاری ہیں ، شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام بھی ہوتا نظر آرہا ہے لیکن دوسری جانب شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے پولیس و انتظامیہ کی کارگردگی انتہائی ناقص ہے۔

غیر موثر بلدیاتی نظام کی وجہ سے سٹریٹ لائیٹس نہیں ۔ سڑکیں و گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ ابلتے گٹر اور متعفن و بدبودار کوڑا کرکٹ کے ڈھیڑ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

محکمہ پولیس میں اصطلاحات کا عمل قابلِ تحسین امر ہے لیکن عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف میسر نہیں ۔ ایف آئی آرکا اندراج ہی مشکل امر بنا دیا گیا ہے اور مجرموں کی ہرسطح پر پشت پناہی لاقانونیت کو جنم دے رہی ہے ۔

شہری حقوق کونسل ملتان کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر شہر میں سٹریٹ لائیٹس کو بحال کرے۔

اہم شاہراوں سمیت تمام گلیوں و سڑکوں پر روشنی کا موثر انتظام کیا جائے اور محکمہ پولیس کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر راہزنوں، ڈکیتوں اور لٹیروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button