انجمن طلباء اسلام کا زکریا یونیورسٹی یونٹ کا اعلان

انجمن طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی صدر رمیز حسن راجہ نے کہا کہ انجمن طلباءاسلام نے ہر دور میں تعلیمی اداروں میں مثبت سیاست کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔
انجمن طلباءاسلام نے تعلیمی اداروں کے اندر کلاشنکوف کلچر کی بجائے نظریات کے فروغ کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے، طلباء تنظیمات سیاست کی نرسریاں ہیں ، طلباءتنظیمات سے ملک کو پڑھے لکھے اور با صلاحیت سیاست دان ملتے ہیں۔
پنجاب حکومت بھی طلباء تنظیموں پر عائد پابندی ختم کر کے فلفور الیکشن کروائے۔
انجمن طلباءاسلام نے تعلیمی اداروں میں ہمیشہ عشقِ مصطفی ﷺ کے فروغ کے لیے کام کیا ہے، اور طلباءکی کردار سازی کے لیے کام کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انجمن طلباءاسلام کے یونٹ کی تشکیل نو کے لئے منعقدہ تقریب میں طلباءسے صدارتی خطاب میں کیا ۔
مرکزی صدر انجمن طلباءاسلام پاکستان رمیز حسن راجہ کی موجودگی میں کثرت رائے سے ملک جاوید شجرا ناظم جامعہ اور علی رضا دھرالہ کو جنرل سیکریٹری، سید نعیم شاہ نائب ناظم، ملک سنی ڈمرا جوائنٹ سیکریٹری، میاں علی چوہدری فنانس سیکریٹری، ملک جلیس اعوان پریس سیکریٹری کثرت رائے سے منتخب کیئے گئے۔
ملک جاوید شجرا ناظم انجمن طلباءاسلام بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیم دوست ماحول اور سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
انجمن طلباءاسلام نے ہر دور میں تعلیمی اداروں میں امن و امان اور طلباءکی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے ہم ہمیشہ قلم کتاب زندہ باد کلچر کا علم بلند رکھے گے۔
یونیورسٹی کے اندر فروغ عشق رسول ﷺ اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کے کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، محبت رسول ﷺ ایمان کی اساس ہے۔
اس موقع پر مہر جاوید اشرف سیال، ملک اشرف کھوکھر، سکندر اقبال نوناری،ملک مبشر کھوکھر، ملک حمزہ کھوکھر، محمد یونس نوناری، رانا بلال پردھان، مہر عرفان آرائیں، چوہدری شاہد گجر ،جواد گجر ، مہر فہدی ہانسلہ،ملک ماجد لانگ اور طلباءکی کثیر تعداد موجود تھی ۔
آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔


















