ونٹر کرکٹ کلب ڈویژنل کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کھیلی جانیوالی ونٹر کرکٹ کلب ڈویژنل کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق یہ مقابلے آج 14مارچ سے جنوبی پنجاب کے مختلف ضلعی ہیڈ کوارٹر کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔
ملتان ڈویژن کے شیڈول کے مطابق آج 14مارچ کو ضلع لودہراں کی چیمپئن ترین ٹائنس کلب کا مقابلہ ضلع وہاڑی کے رنر اپ یوسف کلب وہاڑی کے ساتھ ترین اکیڈمی گرائونڈ لودہراں پر ہو گا ۔
اگلے روز 15مارچ کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔
ملتان رائونڈ کی فاتح کریسنٹ کلب اور خانیوال ڈسٹرکٹ کی رنر اپ رین بو کلب کے درمیان میچ بی زیڈ یو گرائونڈ پر ہوگا۔
خانیوال ڈسٹرکٹ کی چیمپئن پرچم کلب اور رنر اپ ملتان رائونڈ طارق کلب شبیر سٹیڈیم خانیوال پر مدمقابل ہوں گی۔
وہاڑی ڈسٹرکٹ کی چیمپئن بی ٹی ایم بوریوالہ اور ضلع لودہراں کی رنر اپ خان کلب کے مابین میچ قائد اعظم سٹیڈیم بوریوالہ پر کھیلا جائے گا۔
دونوں سیمی فائنل میچز17مارچ کو اور فائنل میچ 22مارچ کو ہو گا ۔


















