ہائی کورٹ بار کے عہدیدار اور وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی ملاقات

ہائیکورٹ ملتان کے نو منتخب عہدے داران کی وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تقریب میں نو منتخب صدر میاں عادل مشتاق اور ان کے نومنتخب رفقاء کار کو نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور مبارکباد دی ۔
اس موقع پر سینئر قانون دان مرزا عزیز اکبر بیگ و دیگر وکلاء صاحبان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
نو منتخب صدر میاں عادل مشتاق نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیح ہے، اور مجھے جس محبت کا اظہار میرے رفقاء کار نے کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر منصور اکبر نے کہا کہ دوستوں کا اعتماد ہی سب سے بڑی جیت ہے، اور میں توقع کرتا ہوں کہ نو منتخب اراکین بار وکلاء صاحبان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھے۔


















