Breaking NewsSportsتازہ ترین
کراچی ٹیسٹ میں بولرز ہلکان، دوسرا دن بھی بلے بازوں کے نام

پاک آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی مہمان بلے بازوں کے نام رہا۔
آسٹریلیا نےدوسرے روز صرف پانچ وکٹیں گنوا کر دوسو چون رنز بنائے، اسکور آٹھ وکٹوں پر پانچ سو پانچ رنز ہوگیا۔
پنڈی کے بعد کراچی میں بھی بولرز ہلکان ہو گئے مہمان بلے باز پاکسرانی بولنگ اٹیک کے سامنے چٹان بن گئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔
تماشائی قومی ٹیم کی بیٹنگ کا انتظارکرتے کرتےگھر ہی چلے گئے۔
آسٹریلیا نے دوسرے روز 3 وکٹوں پر251 رنز سے اسکور آگے بڑھایا تو نائٹ واچ مین نیتھن لائن نے38رنز کی اننگز کھیل دی۔
عثمان خواجہ نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ایلکس کیری نے بھی عمدہ اننگز کھیلی، مگر 7 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے وہ93 بنا کر بابر اعظم کی گیند پر بولڈہوئے۔


















