Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان میں کلچر ریلی کا انعقاد

کلچر ڈے کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار اور ڈاکٹرارشاد کمشنر ملتان کی خصوصی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام کلچر ڈے منایا گیا۔

اس سلسلہ میں ایک ریلی بھی نکالی گئی ، جس میں رانا ندیم انجم۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔فاروق لطیف۔ ڈی ایس او ملتان۔ نور خان۔ قیصرانی ٹی ایس او ملتان صدر۔ شائستہ قیصر صوبائی کوچ۔ جنیداقبال۔ شاہد لطیف۔ محمد عدنان۔ ناصر حسین۔ اسد حبیب ڈویژنل کوچز۔ اسفرعبداللٰلہ۔ منظور لطیفی۔ محمد حامد عدنان خان۔ سمیت تمام۔ سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاہ نے کلچر ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا اور اجرک ، پگڑی کا بھی استمال کیا۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے طرزعمل سے اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں۔

آج کا یہ میلہ اس بات ثبوت ہے۔ بطور پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کی تشریح کریں تاکہ دنیا میں ہماری ثقافت کی پہچان اجاگر ہو، اور ہم اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کی ہہچان کو بھی معتارف کرائیں۔
فاروق لطیف نے کہا کہ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے۔

حکعومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نےاس رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا یے۔

خوبصورت روایتی لباس میں ملبوس افراد اپنی ثقافت کا آئینہ دار ہیں۔

اس موقع پر شرکاہ نے واک بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button