پنجاب کلچر ڈے: ویمن یونیورسٹی میں ثقافتی رنگ بکھر گئے
ویمن یونیورسٹی ملتان میں حکومت کی ہدایت پر پنجاب کلچر ڈے منایاگیا ۔
اس حوالے سے متی تل کیمپس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا اور سٹال لگائے گئے۔
اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پنجاب تصوف اور محبت کی سرزمین ہے۔
یہ خوش نصیب خطہ ہزاروں سال پرانی تہذیب کا وارث ہے۔پنجاب کی تاریخ پر نگاہ دوڑائیں تو اس کا ذکر قدیم کتب میں بھی ملتا ہے۔
اس خطے کا کلچر ہمیشہ سے نظر انداز کیا گیا ، مگر آج بھی پنجاب میں وہی تازگی دکھائی دے رہی ہے جو کسی زندہ ثقافت کے سلامت اور توانا ہونے کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔
پنجاب کے عوام اپنی ہزاروں سال پرانی روایات اور ثقافت سے محبت کے اظہار کےلئے ’’پنجاب کلچر ڈے‘‘منارہے ہیں، تہذیب و ثقافت کو انسانی زندگی کا بنیادی اصول سمجھا جاتا ہے۔
ثقافت یعنی ایک معاشرے اور ایک قوم کی اپنی خصوصیات اور عادات و اطوار، اس کا طرز فکر، اس کا دینی نظریہ، اس کے اہداف و مقاصد، یہی چیزیں ملک کی تہذیب کی بنیاد ہوتی ہیں۔
یہی وہ بنیادی چیزیں ہیں جو ایک قوم کو شجاع و غیور اور خود مختار بنا دیتی ہیں اور ان کا فقدان قوم کو بزدل اور حقیر بنا دیتا ہے۔
آج کل کا نوجوان اور معاشرہ اپنی میراث سے دور ہوتا جا رہا اور اپنی تہذیب و ثقافت کو اپنانے میں شرم محسوس کرنے لگا ہے یا یوں کہ لیں کہ جدیدیت کے اس دور میں انسان لباس، زبان، رہن سہن، کھانا پینا ہر لحاظ سے ماڈرن ہو رہا ہے، جو لوگ اپنی تہذیب اور افلاس کی ثقافت کو نظر انداز کر دیتے ہیں وہ تاریخ کے گمنام اوراق میں گھم ہو جاتے ہیں۔
اس صورتحال میں پنجاب کلچر ڈے منانے کا انعقاد کرنا نہایت اہم ہے۔
جو ہر سال 14 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں پنجابی ثقافت کی اہمیت کو جاگر کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ثقافت دوست اور دانش مندانہ اقدامات کی بدولت پنجاب کی ثقافت کو نئی پہچان ملی ہے۔
اس موقع پر پنجاب کے روایتی رنگ بھنگڑا ، جھومر ، لڈی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، بعدازں ریلی بھی نکالی۔ گئی


















