سی ایس ایس 2022 کے امتحانات کے لیے ملک بھر میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

ملک کے سپرئیر امتحان سی سی ایس ایس کے لئے رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
رواں برس امتحان میں بہت سی تبدیلیاں لائی جائیں گی امتحانات سے قبل ایک سکرین آؤٹ ٹیسٹ لیاجائے گا.
اس میں 200 نمبر کا سکریننگ ٹیسٹ ہوگا جو لوگ اس میں پاس کریں گے وہ لوگ تحریری امتحان دے سکیں گے، اور یہ ایم سی کیوز سوالات پر مشتمل ہوگا ۔
جس میں انگلش پاکستان سٹڈیز اسلامیات اور جنرل سائنس، میتھ میں سے سوالات پوچھے جائیں گے۔
ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2022 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے اسکریننگ ٹیسٹ کلیئر کریں گے، جس کے بعد فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
سی ایس ایس کے امتحانات 30 مئی 2022 سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے۔
جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔
گریجویشن میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوں گے ، جب کہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی۔




















