Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشن تیز کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہوگئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشن تیز کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اشیاء خورد و نوش کے سرکاری ریٹس پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو مقدمات اور حوالات کی سیر کرائی جائے۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے صوبے بھر میں ملتان پانچویں نمبر پر ہے۔

اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button