Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی بیواؤں اور عزیز و اقارب میں 68 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن (او پی ایف)ملتان نے بیرون ملک وفات پاجانے والے پاکستانیوں کی بیواوں اورعزیز واقارب میں 68لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے، یہ رقوم 17خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ملتان ریجن کی سربراہ زرقا یحییٰ نے اے پی پی کو بتایاکہ ہماراادارہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ہرممکن خدمت کررہا ہے، جب وہ برسرروزگار ہوتے ہیں اس وقت بھی وہ ہمارے ادارے سے منسلک ہوتے ہیں، اور ان کے وفات پاجانے کے بعدتوہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے خاندان کے دکھوں کا مداوا کر سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ گزشتہ دوسال کے دوران ہمیں کورونالاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات کاسامنا تھا اس لئے وفات پاجانے والوں کے لواحقین کو رقوم کی ادائیگی میں تاخیرہوتی رہی ،مگراب حالات میں بہتری آنے کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع کردیاگیاہے۔

اس موقع پر ورثا اور بیوگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ امدادی چیک مہیاکرنے میں کسی مڈل مین کاکردار نہیں ہے۔یہ صرف اورصرف آپ کی رقم ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ او پی ایف کا شکایات سیل بھی موجودہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدمات کرتاہے۔

امدادی چیک وصول کرنے والوں میں مبینہ کوثر ،رضیہ بی بی ،غلام فرید ،حمیداں بی بی ،صائمہ مائی ،زرینہ خاتون ،کلثوم بی بی اوردیگرشامل تھیں۔

تقریب میں اوپی ایف ملتان آفس کے افسران جواد احمد ،شیخ محمدیوسف ،ریاض حسین ،راناماجد امین ،غلام اکبرشہزاد اوررانامحمد اشفاق بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button