Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بے گھر بزرگ شہریوں کو چھت فراہم کرنے کا اصلاحی منصوبہ شروع

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بے گھر بزرگ شہریوں کو چھت فراہم کرنے کا اصلاحی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شمش آباد میں اولڈ ایج ہوم کی توسیعی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فضل الٰہی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد مزمل یار نے منصوبے پر بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پرانے اولڈ ایج ہوم میں اس وقت 20 سے زائد بزرگ شہری رہائش پذیر ہیں، جبکہ نئے اولڈ ایج ہوم میں 40 سے زائد برزگ شہریوں کو بلامعاوضہ رہائش فراہم کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عمارت کی اپ گریڈیشن میں چیمبر آف کامرس نے خصوصی تعاون کیا ہے ، جبکہ ڈی جی سوشل ویلفئیر پنجاب نے عمارت کی توسیع کیلئے نشاندھی کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے اس عمارت کو چیمبر آف کامرس کے تعاون سے مکمل کرنے کا ٹاسک شروع کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو اولڈ ایج ہوم کو مکمل فعال کردیا جائے گا۔

بے گھر شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اولڈ ایج ہوم میں مثالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button